کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ زیر التوء نظرثانی کی درخواست کے فیصلے تک موخر

کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ زیر التوء نظرثانی کی درخواست ...

 لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کورٹ مارشل کے خلاف دائر آئینی درخواست پر مزید سماعت سپریم کورٹ زیر التوء نظرثانی کی درخواست کے فیصلے تک موخر کر دی ۔مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ ، مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ اور مسٹر جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی فل بنچ نے کورٹ مارشل کے خلاف دائر متعدد آئینی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ آرمڈ فورسز کے افسروں اور ملازمین کو عدلیہ سے رجوع کرنے پر ملازمت سے برطرف کیا جاتا ہے اور ان کا کورٹ مارشل کردیا جاتا ہے ،آئین کے مطابق بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر عدلیہ سے رجوع کرنا ہر شہری کا حق ہے، فل بنچ نے کورٹ مارشل کے خلا ف دائر آئینی درخواست پر مزید سماعت سپریم کورٹ زیر التواء نظرثانی کی درخواست کے فیصلے تک موخر کر دی ۔

مزید : صفحہ آخر