’مجنوں ‘قیدی کی سنٹرل جیل میں خودکشی کی ایک اور کوشش

’مجنوں ‘قیدی کی سنٹرل جیل میں خودکشی کی ایک اور کوشش
’مجنوں ‘قیدی کی سنٹرل جیل میں خودکشی کی ایک اور کوشش

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) سنٹرل جیل ملتان میں قید’عاشق‘ نے خودکشی کی ایک اور کوشش کی ہے تاہم جیل وارڈنز نے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی اور تھانہ شاہ شمس میں ملزم کے خلاف اقدام قتل کا دوسرا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم غلام محمد نے بیرک کے اندر گلے میں پھنداڈال لیا اور خاتون ’دوست ‘ سے ملاقات کا مطالبہ کیاتاہم جیل حکام نے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔

یادرہے کہ ملزم نے کچھ عرصہ قبل بھی خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اس وقت بھی جیل حکام نے خودکشی کی کوشش ناکام بنادی تھی ۔ ملزم کسی طرح جیل وارڈنز سے بچ کر پانی کی ٹینکی پر چڑھنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اپنا رومال گلے میں ڈال کر 200فٹ اونچی ٹینکی پر چہل قدمی شروع کردی اور ”نجمہ“ سے ملاقات کیلئے چلاتارہا،جیل حکام خاتون کو بھی موقع پر لے آئے تھے اور اُترتے ہوئے ملزم کا رومال سیڑھیوں سے اٹک گیاتھاجس پر ملزم لڑکھڑاتاہواسیڑھیوں کے ساتھ لٹکنے لگااور جیل کے عملے نے اُسے نیچے اُتارکر ہسپتال منتقل کردیاتھاجبکہ گاڑی میں بیٹھی خاتون کو وہیں سے ملاقات کرائے بغیر ہی واپس بھیج دیاگیاتھا۔

 

 

 

مزید : ملتان /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...