پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک کرایوں میں 20 سے 25 فیصد کمی کا اعلان

پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک کرایوں میں 20 سے 25 فیصد کمی کا اعلان
پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک کرایوں میں 20 سے 25 فیصد کمی کا اعلان

  

 لاہور (ویب ڈیسک) قومی ایئر لائن( پی آئی اے) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اندرون و بیرون ملک کرایوں میں 20 سے 25 فیصد تک کمی کردی ہے۔ اندرون ملک کرایوں میں دو سے ڈھائی ہزار روپے جبکہ بیرون ملک پروازوں کے کرائے میں 5 ہزار سے 10 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ کرایہ لندن کے لئے پروازوں کا گھٹایا گیا ہے جو کہ 10 ہزار روپے ہے۔

پی آئی اے کا نیاکارنامہ ، مسافرموجود ، پائلٹ غیرحاضر

ترجمان پی آئی اے کے مطابق بیرون ملک کرایوں میں کمی دوپہر اور شام کی پروازوں کے لئے کی گئی ہے جبکہ صبح کے وقت جانے والی پروازوں کے کرائے حسب سابق رہیں گے۔ واضح رہے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ دریں اثناء پی آئی اے نے پشاور سے دوبئی کے لئے پروازیں شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 18 دسمبر کو پشاور سے دوبئی کو پہلی پرواز جائے گی۔

مزید : بزنس