قومی اسمبلی میں ماں بیٹی کے سوال وجواب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں ماں کے سوال کا بیٹی نے جواب دیا۔ رکن طاہرہ اورنگزیب نے وزارت داخلہ سے متعلق سوال کیا تو پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے اس کا جواب دیا۔ طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب ایوان زیریں میں کولیگ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا رشتہ ماں بیٹی کا بھی ہے۔