نثار نے کہا ،لگتا نہیں نواز شریف حکومت کرنے آئے ہیں، دھرنا جاری رکھیں: پرویز خٹک

نثار نے کہا ،لگتا نہیں نواز شریف حکومت کرنے آئے ہیں، دھرنا جاری رکھیں: پرویز ...
نثار نے کہا ،لگتا نہیں نواز شریف حکومت کرنے آئے ہیں، دھرنا جاری رکھیں: پرویز خٹک

  

نوشہرہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چودھری نثار وزیراعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں، بتا دوں تو شرمندگی ہو گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے اگست سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔

مذاکرات کیلئے تیارتاہم حکومتی رویہ نامناسب، فیصل آباد ضرور بند کریں گے: تحریک انصاف

چودھری نثار وزیراعظم کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے۔ نثار نے کہا تھا کہ لگتا نہیں نواز شریف حکومت کرنے آئے ہیں،چوہدری نثار نے کہا کہ دھرنا جاری رکھیں، حکومت پر پریشر بنا رہے گا۔

چوہدری نثار کاکہناتھاکہ وزیراعظم کا ملک چلانے کے لیے کوئی ارادہ نہیں لگتا۔

مزید : نوشہرہ