پی آئی اے کے دو طیارے ٹیک آف کے بعد واپس لینڈ

پی آئی اے کے دو طیارے ٹیک آف کے بعد واپس لینڈ
پی آئی اے کے دو طیارے ٹیک آف کے بعد واپس لینڈ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دومختلف ایئرپورٹس سے پرواز بھرنے کے بعد پی آئی اے کے دوطیاروں کو واپس اُتارلیاگیا، دونوں کو فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کرائی گئی ۔

پی آئی اے کا نیاکارنامہ ، مسافرموجود ، پائلٹ غیرحاضر

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسقط جانیوالی پی کے 229کواُران بھرنے کے بعد واپس اُتارلیاگیااور مسافروں کو ایئرپورٹ کے لاﺅنج میں منتقل کردیاگیا، ابتدائی جانچ پڑتال کے بعد پرواز کو منسوخ کردیاگیا۔پی آئی اے ترجمان نے بتایاکہ اگلی دستیاب پرواز سے مسافروں کو بھیجاجائے گا۔

اُدھر کراچی آنیوالی پرواز پی کے 782کو اُڑان بھرنے کے بعد ٹورنٹوایئرپورٹ پر واپس بلالیاگیا۔

انوکھی شادی، دولہا دلہن ایک دوسرے میں مگن رہے ،مہمان سارے بیت الخلاءپہنچ گئے

یادرہے کہ گذشتہ دن بھی پی آئی اے کے دو اے ٹی آر طیارے ٹیک آف پوائنٹ سے واپس ہوئے تھے ۔

ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کے پاس سہولیات کی کمی ہے ، شعبہ انجینئرنگ کے پاس انجن آئل اور پارٹس کی کمی کی وجہ سے مختلف ایئرپورٹس پر ایو ی ایشن کے اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں ،ٹورنٹومیں رکنے والے طیارے کا سامان پاکستان سے پہنچنے کے بعد مرمت کا کام شروع ہوگاتاہم خرابی کی نوعیت کاعلم نہیں ہوسکا۔

مزید : بزنس