شہریوں نے ’ڈاکوحسینہ‘ پکڑلی، ساتھی فرار
لاہور(ویب ڈیسک) مصری شاہ میں محلے داروں نے ایک خاتون ڈاکو کو اسلحہ اور لوٹے ہوئے سامان سمیت پکڑ لیا جبکہ اسکی ساتھی ڈاکو فرار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ اکرم روڈ کی رہا ئشی مریم اسماعیل کے گھر دو خاتون ڈاکو گھس آئیں اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مارکر کے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہل خانہ نے شور مچا دی
انوکھا واقعہ،چور اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر فرار
ا جس پر محلے داروں نے ایک خاتون ڈاکو کو اسلحہ اور لوٹی ہوئی نقدی و زیورات سمیت پکڑ لیا جبکہ اسکی ساتھی ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ مصری شاہ پولیس کے مطابق پکڑی گئی ڈاکو کا نام عائشہ اور فرار ہونے والی ڈاکو کا نام آصفہ ہے،ملزمہ کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔