غداری کیس: لیگی رکن اسمبلی زاہد حامد کا خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کافیصلہ

غداری کیس: لیگی رکن اسمبلی زاہد حامد کا خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ ...
غداری کیس: لیگی رکن اسمبلی زاہد حامد کا خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کرنے کافیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی اور سابق وفاقی وزیرزاہد حامد نے غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

ذرائع کے مطابق زاہد حامد نے اپیل میں موقف اپنایاکہ تین نومبر 2007ءکی ایمرجنسی میں اُن کا کوئی کردار نہیں تھا، سنگین غداری کے مقدمے میں اُنہیں شریک ملزم ٹھہرانے کاکوئی جواز نہیں بنتا۔

کیا آپ کو OKکا مطلب معلوم ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا

ذرائع نے بتایاکہ زاہد حامد اپیل پر جلد سماعت کرکے خصوصی عدالت کے فیصلے سے متعلق مناسب احکامات جاری کرنے کی بھی استدعاکریں گے اوراِس ضمن میں اپیل آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائے گی ۔

یادرہے کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کی درخواست پر سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر اور موجودہ مسلم لیگ ن کے رہنماءزاہد حامد کو بھی شریک ملزم بنانے کا حکم دیاتھاجس کے بعدزاہدحامد نے وزارت چھوڑ دی تھی ۔

مزید : اسلام آباد /Headlines