دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی” آواز“ اذان

دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی” آواز“ اذان
دنیا بھر میں 24 گھنٹے گونجنے والی” آواز“ اذان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں چوبیس گھنٹے گونجنے والی آواز ’اذان’ ہے جو بندے کو نماز کیلئے پکارتی ہے اور ہر وقت کانوں میں رس گھولتی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہر روز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے فجر کی اذان کا آغاز ہوتا ہے اور بیک وقت ہزاروں مو¿ذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعلان کرتے ہیں، مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائر تک چلا جاتا ہے۔

سبحان اللہ، سائنس نے ایک اور سنت نبویﷺ کی تائید کر دی

ڈیڑھ گھنٹے بعد سماٹرا کے دیہات اور قصبات میں اذانیں شروع ہوجاتی ہے اور پھر یہ سلسلہ ایک گھنٹے بعد ڈھاکہ پہنچتا ہے، بنگلہ دیش میں اذانوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتاہے توکلکتہ اور سری لنکا میں اذانیں ہونے لگتی ہے، دوسری جانب کلکتہ سے یہ سلسلہ ممبئی تک پہنچتا ہے اور پورے بھارت کی فضا توحیدورسالت ﷺکے اعلان سے گونج اٹھتی ہے۔

وہ وقت جب دو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی قبریں کھولی گئیں اور دنیا حیران رہ گئی

رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے، اس عرصہ میں پاکستان میں فجر کی اذانیں گونجتی ہیں، پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے پھر سعودی عرب، یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور عراق تک اذانیں گونجتی رہتی ہیں،جس کے بعد شمالی امریکہ، لیبیا اور تیونس میں اذانیں شروع ہونے لگتی ہیں یوں فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے شروع ہوا تھا، ساڑھے نو گھنٹوں کا طویل سفرطے کرکے بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے اور یوں یہ سلسلہ ہروقت جاری و ساری رہتاہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...