سبحان اللہ ، مردہ شارک کے پیٹ سے تین زندہ ننھے شارک برآمد

سبحان اللہ ، مردہ شارک کے پیٹ سے تین زندہ ننھے شارک برآمد
سبحان اللہ ، مردہ شارک کے پیٹ سے تین زندہ ننھے شارک برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی کبھار ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں جنہیں دیکھنے یا سننے کے بعد بھی آپ کو یقین نہیں آتا، ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی افریقہ کے ساحل پر پیش آیاجہاں ایک شخص نے مردہ شارک کے پیٹ کو کاٹ کر تین ننھی شارک زندہ بچالیں۔

خاندانی منصوبہ بندی ،اب مردوں کی باری
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاو¿ن کے ساحل پر لوگ لطف اندوز ہورہے تھے کہ ایک مردہ شارک مچھلی ساحل پر آگئی جسے بہت سے لوگ دیکھنے لگے تاہم ایک امریکی فیملی نے جب شارک کو دیکھا تو انہیں اس میں کچھ حرکت ہوتی ہوئی نظر آئی جس پر فیملی نے فوراً ساحل پر ہی ہنگامی آپریشن کا فیصلہ کر لیا، ایک شخص نے محتاط طریقے سے آپریشن کا آغاز کیا اور شارک کے پیٹ کو کئی جگہ سے کاٹنا شروع کردیا اس دوران لوگ بڑی تعداد میں ان کے گرد جمع ہوگئے۔

کمپیوٹر کی غٖلطی نے نوجوان کی" لاٹری" لگا دی
کچھ دیر ہی بعد ایک بے بی شارک اچانک سامنے نکل آئی جسے اس شخص نے احتیاط سے باہر نکالا کیونکہ بے بی شارک مکمل دانتوں کے کےساتھ پیدا ہوتی ہے اور اس کے کاٹنے کا خطرہ موجود تھا جبکہ کچھ دیر بعد ہی دوسرے اور پھر تیسرے بچے نے آنکھیں کھول لیں اور یوں یہ تینوں بچے موت کے قریب سے دوبارہ زندگی کی جانب لوٹ آئے جنہیں دوبارہ سمندر میں چھوڑدیاگیا۔
بے بی شارک کو دوبارہ باہر آتا دیکھ کر قریب کھڑے لوگوں نے تالیاں بجا کر ا?پریشن کرنے والے شخص کو مبارک باد دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -