سابقہ محبوبہ کی تصاویر فیس بک پر لگاناامریکی جوان کو مہنگاپڑگیا

سابقہ محبوبہ کی تصاویر فیس بک پر لگاناامریکی جوان کو مہنگاپڑگیا
سابقہ محبوبہ کی تصاویر فیس بک پر لگاناامریکی جوان کو مہنگاپڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شخص کو اپنی سابقہ محبوبہ کی قابل اعتراض تصویر فیس بک پر جاری کرنے کی بھاری قیمت چکاناپڑی اور عدالت نے اُسے ایک سال قیدکی سزاسنادی ۔

شادی کی پہلی رات دلہن نے دولہا کی پٹائی کردی
تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے رہائشی نوئے انیگوئز نے اپنی سابق گرل فرینڈ سے تعلق توڑنے کا انتقام لینے کے لیے اس کی ایک عریاں تصویر فیس بک پر پوسٹ کرکے انتہائی بے ہودہ ریمارکس لکھ دیئے تاکہ اسے بدنام کرسکے اور اس کی یہ تصویر دیکھ کر کمپنی اس کی گرل فرینڈ کو نوکری سے نکال دے۔
دونوں کے درمیان 2011 میں دوستی کا یہ سفر ختم ہوگیا تھا جس کے بعد سے نوئے نے اپنی گرل فرینڈ کو تنگ کرنا شروع کردیا پہلے تو اس نے دھمکی آمیز ٹیکسٹ پیغامات بھیجے تاہم لڑکی کی شکایت پر پولیس نے اسے دور رہنے کی وارننگ جاری کردی لیکن نوئے باز نہ آیا اور اس نے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے فیس بک پر اپنی دوست کی عریاں تصویر لگادی۔

فیسبک کو اظہار محبت کاذریعہ کون لوگ بناتے ہیں ؟تحقیق نے بتا دیا
کیلی فورینا میں دو ماہ قبل نافذ ہونے والے قانون کے تحت نوئے کو مجرم قراردیتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا اوریوں نوئے کیلی فورنیا کا پہلا شہری بن گیا جسے اس جرم میں سزا سنائی گئی۔
واضح رہے کہ اکتوبر میں امریکی ریاست کلیفورنیا میں انتقاماً عریاں تصاویر جاری کرنے کو ’پورن ریوینج‘ کا جرم قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وہ امریکہ کی 13 ویں ریاست بن گئی جس میں یہ قانون نافذ العمل ہے جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں بھی اس طرح کی تصاویر جاری کرنے کو کرمنل ایکٹ میں شامل کیا جا چکا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -