بادشاہ کی تصویرپھاڑنے پر بحرینی دوشیرہ کو بھاری قیمت چکاناپڑی

بادشاہ کی تصویرپھاڑنے پر بحرینی دوشیرہ کو بھاری قیمت چکاناپڑی
بادشاہ کی تصویرپھاڑنے پر بحرینی دوشیرہ کو بھاری قیمت چکاناپڑی

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرین کی جمہوریت نواز کارکن زینب الخواجہ کو بحرین کے بادشاہ حماد کی تصویر پھاڑنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے تاہم عدالت نے انھیں اپنی سزا کے خلاف اپیل کرنے سے پہلے قید میں رہ کرجرمانہ ادا کر کے جیل سے باہر رہنے کی موقع دیا ہے۔

زینب بحرین کا تعلق بحرین کے سب سے حکمران مخالف خاندان سے ہے اور ان کے مقدموں کی سماعت اگلے ہفتے شروع ہونے والی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اگر زینب کو قید ہوگی تو وہ انھیں ’ضمیر کا قیدی‘ تصور کرے گی۔

ناکام عاشق کی سابقہ محبوبہ کو انتہائی شرمناک دھمکی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ کے نائب ڈائریکٹر سعید بومیدوہا نے کہا کہ کسی ریاست کے سربراہ کی تصویر پھاڑنا ایک جرم نہیں ہونا چاہیے۔

برینی اور ڈینش شہری زینب الخواجہ کو2011 ءمیں ہونے والے جمہوریت نواز مظاہروں کے بعد سے کئی بار گرفتار کیا گیا ہے اورپولیس کی توہین ، غیرقانونی اجتماع میں حصہ لینے کے الزام میں تقریباً ایک سال قید کے بعد فروری میں رہا کیاگیا تھا ۔

زینب نے مبینہ طور پر اعلی عدالتوں سے اپیل کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ بحرین کی عدلیہ بھی حکومت کے کنٹرول میں ہے۔

یادرہے کہ زینب کے والد عبدالہادی خواجہ سنہ 2011 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...