پاک فوج کی کارروائی ،القاعدہ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ،5دہشتگرد گرفتار

پاک فوج کی کارروائی ،القاعدہ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ،5دہشتگرد گرفتار
پاک فوج کی کارروائی ،القاعدہ کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک ،5دہشتگرد گرفتار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ضرب عضب کی ایک اورکامیابی القاعدہ کا کمانڈر عدنان الشکری الجمعہ ساتھ سمیت مارا گیا۔فوجی ترجمان ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق عدنان الشکری الجمعہ جو کہ بیرونی آپریشنز کا انچارج تھا,آپریشن ضرب عضب کے بعد سیکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے فرار ہو کر جنوبی وزیرستان میں آکر چھپ گیا تھا لیکن پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پرجنوبی وزیرستان کے علاقے شین وراسک مٰیں کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر القاعدہ عدنان الشکری الجمعہ کواس کے ساتھی سمیت ہلاک کردیا ہے جبکہ 5دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے ۔

پاک افغان بارڈر ،پاکستان نےدہشت گردوں کا مکمل بندوبست کر لیا

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فوج کی اس کارروائی کو سراہا اورپاک فوج کوآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں کے صفائے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید : دفاع وطن /اہم خبریں