سردار رضا خان نے نئے چیف الیکشن کمشنر عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جسٹس ریٹائرڈ سردار ضا خان نے نئے الیکشن کمیشنر کا حلف اٹھا لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں سردار رضا خان سے حلف لیا اورحلف برادری کی تقریب میں جج صاحبان اورسینئر وکلاءنے شرکت کی۔چیف جسٹس آف پاکستا ن نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے غٰیر متنازعہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ایک مثبت بات ہے ۔
سردار رضا خان نے حلف برادری کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے چیف الیکشن کمشنر کے عہدہ سنبھالنے سے ہچکچا رہے تھے لیکن اب جواختیار میں ہو گا وہ میں ادارے میں خامیوں کو دور کرنے اور ادارےکا وقار بڑھانے کے لیےکروں گا ۔