کینیاءسیریز، پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

کینیاءسیریز، پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
کینیاءسیریز، پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیا سیریز کے لیے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیاءکی ٹیم 10دسمبر کو لاہورپہنچے اور مہمان ٹیم سے کھیل کے لیے پی سی بی نے پاکستان اے کے 15رکنی ابتدائی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق فوادعالم پاکستان اے کی نمائندگی کریں گے جبکہ سمیع اسلم ، شرجیل خان ، فضل سبحان ، بابر اعظم ، سعدعلی ، افتحار احمد ، محمدطلحہ ، احسان عادل ، رضاحسن اور شہباز احمد وغیرہ ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق کینیاءسیریز کے تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...