عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ایاز صادق

عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ایاز صادق
عمران خان نے الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا: وکلاءسردار ایاز صادق
کیپشن: Sardar Ayaz Sadiq elected as

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے وکلاءنے کہا ہے کہ عمران خان نےحلقہ این اے 122 میں  دھاندلی کے الزامات کا کوئی ایک بھی ثبوت نہیں دیا۔

عمران خان کی الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کے مخالف امیدوار اور سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ پہلی بار عمران خان کسی عدالت میں حاضر ہوئے تاہم وہ آج بھی کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔  سادہ سے سوالات کیے جن کے جواب میں عمران خان نے بتایاکہ اُنہیں صحیح یادتو نہیں کیونکہ دماغی چوٹ کی وجہ سے وہ اس وقت ہسپتال میں موجود تھے ،ملنے آنے والے کئی لوگوں کو وہ شناخت بھی نہیں کرسکتے تھے ، کئی لوگوں نے دھاندلی کی شکایت کی جن میں پولنگ ایجنٹ اور کارکنان بھی شامل تھے تاہم کسی ایک شخص کا نام ، تصویر یا ویڈیو پیش نہیں کرسکے ۔وکلاء کاکہناتھاکہ  مزید سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھا کہ ملک بھر سے تصویریں اور ویڈیوز موصول ہوئیں لیکن مذکورہ حلقے کی کوئی خاص ویڈیو یا فوٹوسے متعلق جواب نہ دے سکے ۔

الیکشن ٹربیونل میں عمران خان کی پیشی ، کارکنان کا آمناسامنا اور کارروائی کی مکمل خبر کے لیے یہاں کلک کریں ۔

سردار ایاز صادق کے وکلاءکا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -