ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بیلجیئم نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے دی
بھوبنیشور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بیلجیئم نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان محمد عمران نے کیا تاہم بیلجیئم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 2 گول سکور کر کے 1 گول کی برتری حاصل کی تو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔