فلپ ہیوز کا گرل فرینڈ کو آخری ایس ایم ایس سامنے آ گیا
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز کی حادثاتی موت کے بعد ان کی جانب سے بھیجا گیا آخری ٹیکسٹ پیغام (میسج) سامنے آ گیا۔ برطانوی ویب سائٹ "ڈیلی میل "کے مطابق فلپ ہیوز نے آخری ٹیکسٹ پیغام اپنی قریبی دوست میگان سمپس کو تقریباً دو ہفتے قبل بھیجا تھا۔ جس میں ہیوز نے اپنی دوست کے نام آخری پیغام میں لکھا ”لو یو ...... مس یو ...... لو یو ....... مس یو“۔ سمپسن نے بتایا کہ وہ فلپ سے تین سال قبل ایک بار ملی تھی جس کے بعد وہ بہترین دوست بن گئے تھے۔