خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد 20روز تک مسلسل زیادتی

خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد 20روز تک مسلسل زیادتی
خاتون کے ساتھ اغوا کے بعد 20روز تک مسلسل زیادتی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

خانیوال (ویب ڈیسک) تین ملزمان نے خاتون کو اغوا کرکے 20 روز تک زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بے ہوشی کی حالت میں رحیم یار خان میں پھینک گئے۔ تھانہ مخدوم پور پولیس نے میڈیکل کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی گاﺅں AH-5 سے 20 روز قبل ملزمان رمضان، یعقوب اور عاشق حسین نے بہانے سے شادی شدہ خاتون (ف) کو اپنے گھر بلوایاا ور اسے نشہ آو ر رومال سونگھا کر اغوا کرکے مختلف جگہوں پر رکھا اور مسلسل 20 روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون (ف) کو بے ہوشی کی حالت میں رحیم یا ر خان پھینک گئے جسے اطلاع پر اس کے اہل خانہ خانیوال لائے۔ میڈیکل رپورٹ ملنے کے بعد تھانہ مخدوم پور پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف