امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شہری ہلاک، پولیس کے خلاف مظاہرے

امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شہری ہلاک، پولیس کے خلاف مظاہرے
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام شہری ہلاک، پولیس کے خلاف مظاہرے

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا کے سب سے بڑے شہر فینکس میں ایک پولیس اہلکار نے ایک غیر مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر کو شبہ تھا کہ 34 سالہ رومین برسبون کے پاس پستول ہے۔ پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رومین برسبون کی تحویل سے ایک سیمی آٹومیٹک گن ”اوکیسکوڈون“ کی گولیاں اور مبینہ طور پر چرس کی ایک ڈبیا برآمد ہوئی ہے۔ ادھر سیاہ فام شہری ایرک گارنر کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف نیویارک میں دوسرے روز بھی مظاہرے ہوئے۔ نیویارک اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر دھرنے دئیے جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...