ہیش ٹیگ ایک حادثاتی دریافت تھی: کرس مسینا

ہیش ٹیگ ایک حادثاتی دریافت تھی: کرس مسینا
ہیش ٹیگ ایک حادثاتی دریافت تھی: کرس مسینا

نیویارک (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیش ٹیگ دریافت کرنے والے کرس مسینا نے کہا ہے کہ یہ سادہ خیال حادثاتی طور پر حاصل ہوا۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے کہ ٹوئٹر استعمال کرنے والے افراد ایک گروپ تشکیل دیں جس میں مجھے زیادہ سوچنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس خیال پر شروع میں کافی تحفظات تھے لیکن جب میں نے استعمال کرنا شروع کیا اور اپنے دوستوں کو بھی استعمال کرنے کا مشورہ دیا تو یہ کافی مشہور ہوا۔ اب ہیش ٹیگ کو سات سال ہو گئے ہیں۔ کرس نے بتایا کہ سب سے پہلے خبروں کے حوالے سے ہیش ٹیگ امریکی شہر سین ڈیاگو میں آگ لگنے کے واقعے میں استعمال ہوا۔ کمپنیوںکی جانب سے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ یہ کمپنیاں ہماری ٹرف پر آ کر اپنی مصنوعات بیچ رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...