خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ اور بھابھی کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس بی پولیس نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اہلیہ اور ان کی بھابھی کو لوٹنے والے ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 3 ڈاکوﺅں نے ایس بلاک ڈیفنس میں خواجہ سعد ر فیق کی اہلیہ اور خواجہ سلمان رفیق کی اہلیہ کو کار میں روک کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ پولیس نے گزشتہ روز سخاوت عرف ببی کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اس واردات کے علاوہ درجنوں وارداتوںکا انکشاف کیا ہے۔