فیصل آباد احتجاج ،وکلاءکا عمران خان سے اظہار یکجہتی کا اعلان
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آٹھ دسمبرکو فیصل آباد میں تحریک انصاف ہونے والے احتجاج کے حوالے سے وکلاءنے مکمل ہڑتال اور عمران خا ن سے یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے ۔دنیا ٹی کے مطابق وکلاءنے عمران خان کے ساتھ یکجہتی اظہار کیا ہے بلکہ احتجاج میں شریک ہونے کی یقین دہا نی بھی کروائی اورمکمل ہڑتال کااعلان بھی کیا ہے ۔وکلاءبرادری کا کہنا ہے کہ پیر کے روز تمام عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گااورتمام وکلاء عمران خان کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گے اور اس فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کے لیے پھرپور احتجاج کریں گے۔