دھاندلی کی تصدیق پر استعفے کا اعلان خوش آئند، عہد ٹوٹا تو سب تحریک انصاف کے ساتھ ہوں گے: سراج الحق

دھاندلی کی تصدیق پر استعفے کا اعلان خوش آئند، عہد ٹوٹا تو سب تحریک انصاف کے ...
دھاندلی کی تصدیق پر استعفے کا اعلان خوش آئند، عہد ٹوٹا تو سب تحریک انصاف کے ساتھ ہوں گے: سراج الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے طرف تحقیقات میں دھاندلی ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کا اعلان خوش آئند ہے، تحریک انصاف حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے مذاکرات کیلئے آ گے بڑھے، اگر حکومت نے اپنا یہ عہد توڑا تو تمام انصاف پسند قوتیں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے پوری ملکی سیاست ایک ہی معاملے کے گرد گھوم رہی ہے، حکومت اور تحریک انصاف دل بڑا کریں، ملک مزید سیاسی بحران کا متحمل نہیں رہ سکتا، اس لئے ضروری ہے کہ دونوں جماعتیں مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر دھاندلی ثابت ہوئی تو حکومت کیلئے دل میں رحم نہیں رہے گا۔ انہوں نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق کہا کہ اب امید ہے کہ انتخابات بھی شفاف ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...