بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: قومی ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: قومی ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر ...
بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: قومی ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک) بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 2014ءمیں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 264 رنز بنائے ۔ قومی ٹیم نے مقررہ ہدف محض 17.4 اوورز میں ہی حاصل کر کے مسلسل 7ویں فتح سمیت کر ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار کھا۔ پاکستان کی جانب سے محمد جمیل نے 117 اور عامر اشفاق 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر اشفاق نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 14 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی عبدالرزاق کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل عبدالرزاق نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی شاندار پرفارمنس سے تیسری بار ورلڈکپ جیتنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔ اس سے قبل پاکستان، بھارت، انگلینڈ، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آسٹریلیا کو بھی شکست دے چکا ہے۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...