خالد سومرو کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

خالد سومرو کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

لاڑکانہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام ف کے مرکزی رہنماءڈکٹر خالد سومرو کے قتل میں استعمال ہونے والی مبینہ گاڑی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنماءڈاکٹر خالد سومرو کو چند دن پہلے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ان کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی کو پرانے بس سٹینڈ کے علاقے سے برآمد کر لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو گیراج سے برآمد کیا گیا ہے جہاں اسے پینٹ کیا جا رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک گاڑی کے مالک کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم اسے جلد گرفتار کر لیں گے اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم تک بھی بہت جلد پہنچ جائیں گے۔

مزید : لاڑکانہ /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...