فیس بک اور ایپل کے سربراہوں کے درمیان الفاظ کی جنگ

فیس بک اور ایپل کے سربراہوں کے درمیان الفاظ کی جنگ

نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی دنیا کی دو بڑی کمپنیوں گوگل اور ایپل میں نئی سے نئی پراڈکٹس کے میدان میں تو جنگ جاری تھی ہی لیکن اب ان دونوں کے سربراہان کے درمیان لفظی جنگ کا بھی آغازہو گیا ہے۔

وہ وقت جب ایپل نے سام سنگ پر مقدمہ کیا لیکن لینے کے دینے ‘پڑگئے

ایپل کے سربراہ ٹم کک نے ایک انٹرویو میں فیس بک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ پر اشتہارات صارفین کے حق میں اچھے نہیں اور صارفین کی معلومات اکٹھی کرنے کی پالیسی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اب فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے بھی ٹم کک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اشتہارات کو صارفین کے حقوق کے خلاف نہیں سمجھنا چاہیے اور اس بزنس ماڈل کو منفی رنگ میں پیش نہیںکرنا چاہیے۔ مارک زکر برگ اس سے پہلے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی مڈبھیڑ کر چکے ہیں۔ ان کی کمپنی ایک ارب سے زائد صارفین رکھتی ہے جبکہ ان کا خواب ہے کہ وہ پوری دنیا کو انٹرنیٹ کے ذریعے جوڑ دیں۔

 

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...