موبائل فون کے ازدواجی زندگی پر خوفناک اثرات ،تحقیق نے بتا دیا

موبائل فون کے ازدواجی زندگی پر خوفناک اثرات ،تحقیق نے بتا دیا
موبائل فون کے ازدواجی زندگی پر خوفناک اثرات ،تحقیق نے بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ جدید ٹیکنالوجی مثلاً کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون وغیرہ کے بہت شوقین ہیں تو یہ بات ذہن میں رکھیں کہ خواتین اس عادت سے بہت تنگ ہیں اور یہ بات آپ کے رومانوی تعلق کیلئے زہر قاتل ثابت ہو رہی ہے۔ امریکہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں 70 فیصد سے زائد خواتین نے برملا کہہ دیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی ان کے ازدواجی معاملات میں دخل اندازی کرکے تعلقات میں سردمہری اور عدم اطمینان کا باعث بن رہی ہے۔

موبائل فون جیب میں ڈالنا مردوں کے لئے انتہائی خطرناک ،جاننے کے لئے کلک کریں
 برائگم ینگ یونیورسٹی کی نفسیات دان سارہ کوئن کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ نوجوان جوڑوں میں ایک دوسرے کی قربت میں ہونے کے باوجود کمپیوٹر یا موبائل فون سے چمٹے رہنے کا رجحان بہت بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے خواتین میں عدم اطمینان بھی بڑھ چکا ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں ان کا بنیادی حق پوری طرح سے نہیں مل رہا۔ خواتین نے بتایا کہ ان کے شریک حیات ان پر توجہ دینے کی بجائے ٹی وی، موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹیبلٹ جیسی اشیاءکی طرف بار بار متوجہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے باہمی ربط کا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے اور شدید کوفت کا باعث بنتا ہے۔ باسٹھ فیصد خواتین نے بتایا کہ ان کے ساتھ ایسا ہو چکا ہے کہ ان کے شریک حیات نے اس وقت فون اٹھا لیا کہ جب ان دونوںکی توجہ کسی بھی اور جانب نہیں جانی چاہیے تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی قربت کے لمحات میں دخل اندازی جوڑے کی ازدواجی زندگی کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا اس سے مکمل طور پر بچنا ضروری ہے۔