چوری کا ایسا انوکھا واقعہ جو آپ کو حیر ت میں مبتلا کر دے گا

چوری کا ایسا انوکھا واقعہ جو آپ کو حیر ت میں مبتلا کر دے گا

لندن (نیوز ڈیسک) ڈکیتی کیلئے چھری، چاقو یا پستول وغیرہ کا استعمال تو عام ہے لیکن برطانیہ میں پہلی دفعہ ایک ڈاکو نے پراسرارذہنی طاقت اور نفسیاتی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے دکاندار سے بھاری رقم لوٹ لی۔

کار چور نے جہاز کا راستہ روک لیا،جاننے کے لئے کلک کریں

دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سامنے آئی تو پولیس بھی اس بات پر حیران رہ گئی کہ اس ڈاکو نے ایسا کیا کیا تھا کہ 56 سالہ دکان مالک آفتاب حیدر اپنی جگہ ساکت ہو گئے اور یہ آرام سے رقم لوٹ کر چلتا بنا۔ یہ واقعہ مشرقی لندن میں پیش آیا جہاں آفتاب حیدر ایک عرصہ سے کامیاب کاروبار چلا رہے ہیں۔ یہ ڈاکو دکان میں داخل ہوا اور آفتاب حیدر کو بتایا کہ اس کی بیوی حاملہ ہے اور اس کےلئے کچھ اشیاءکی ضرورت ہے۔ اسی دوران وضاحت کیلئے اس نے دکاندار کے پیٹ کو چھوا اور اس کی آنکھوں میں غور سے دیکھا۔ چند لمحوں بعد دکاندار غنودگی کی سی کیفیت میں چلے گئے اور پراسرار ڈاکو ان کے ہاتھ میں پکڑی رقم اور جیبوں میں پڑی رقم لے کر آرام سے رخصت ہو گیا۔ آفتاب حیدر کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان پر کیا کیفیت طاری ہوئی لیکن وہ اپنی رقم جاتی دیکھ کر بھی کچھ نہیں کر پائے۔ اگرچہ برطانیہ میں ایسا واقعہ پہلی دفعہ سامنے آیا ہے لیکن اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اٹلی میں ہر سال درجنوں ڈکیتیاں ہیپناٹزم کے ذریعے کی جاتی ہیں۔

 

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...