بلوچستان کی حکومتی جماعتوں میں ’اختلافات‘ کا حل بات چیت سے نکالیں گے: سعد رفیق

بلوچستان کی حکومتی جماعتوں میں ’اختلافات‘ کا حل بات چیت سے نکالیں گے: سعد ...
بلوچستان کی حکومتی جماعتوں میں ’اختلافات‘ کا حل بات چیت سے نکالیں گے: سعد رفیق

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والی مشکلات کا جلد حل نکال لیں گے، بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اکثریت حاصل تھی اور یہ اکثریت آج بھی برقرار ہے، ہم نے شدید تحفظات کے باوجود بلوچستان میں صوبائی حکومت دیگر اتحادی جماعتوں کے حوالے کیا تھا، مری معاہدہ بلوچستان کی سیاست میں بڑی حیثیت رکھتا ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا مکمل احساس ہے، اتحادی جماعتوں کا موقف سنا ہے جس کی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف کو پیش کروں گا اور حکومتی جماعتوں میں بات چیت کے ذریعے تحفظات دور کروائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماءروزانہ کنٹینر پر چڑھ کر بڑے بڑے جھوٹ بولتے ہیں، انہوں نے 19حلقوں میں انتخابی دھاندلی کی شکایات درج کروائی تھیں اور آج ان کا آخری جھوٹ بھی کھل کر سامنے آ گیاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں