تحریک انصاف صرف با اختیار عدالتی کمیشن کی بات مانے گی : شیریں مزاری

تحریک انصاف صرف با اختیار عدالتی کمیشن کی بات مانے گی : شیریں مزاری
تحریک انصاف صرف با اختیار عدالتی کمیشن کی بات مانے گی : شیریں مزاری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بااختیار عدالتی کمیشن کی بات مانے گی اسلئے حکومت کو چاہیئے کہ عدالتی کمیشن کو مزید اختیارات دے ۔میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر شفاف تحقیقات چاہتے ہیں لیکن حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کا دروازہ حکومت نے بند کیا تھا جبکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن ایشوز پر حکومت سے اتفاق ہوا تھا اب اس سے آگے کی بات کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مذاکرات کے ساتھ ساتھ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ اگر دباﺅ نہ ہو تو حکومت اپنی ہی کی ہوئی بات سے مکر جاتی ہےلہذا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں