12 دسمبر ہڑتال ، تحریک انصاف کے وفد کی تاجر رہنماءسے ملاقات

12 دسمبر ہڑتال ، تحریک انصاف کے وفد کی تاجر رہنماءسے ملاقات

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی 12 دسمبر کو کراچی میں ہڑتال کی کال کے حوالے سے تحریک انصاف کے وفد نے تاجر رہنماءعتیق میر سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے 12 دسمبر کو کاروبار بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے نمائندے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ 12 دسمبر کی ہڑتال سیاسی مقاصد کے لیے نہیں ہے اس لیے تاجر برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں اور اپنے کاروبار بند رکھیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف نے ہڑتال کی کامیابی کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...