پاکستانیو! تیار ہو جاؤ، احتجاج فیصل آباد سے شروع، خود جا کر شہر بند کراؤں گا: عمران خان

پاکستانیو! تیار ہو جاؤ، احتجاج فیصل آباد سے شروع، خود جا کر شہر بند کراؤں گا: ...
پاکستانیو! تیار ہو جاؤ، احتجاج فیصل آباد سے شروع، خود جا کر شہر بند کراؤں گا: عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سوموار کے روز فیصل آباد میں احتجاج کی قیادت وہ خود کریں گے اور ذاتی حیثیت میں وہاں پہنچ کر شہر بند کراؤں گا۔ ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہمارے احتجاج میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، ٹرانسپورٹرز بھی بسیں نہیں چلائیں گے، ہمارا تاجروں کو بھی پیغام ہے کہ وہ مت ڈریں کیونکہ یہ انہی کے حقوق کی جنگ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت ختم ہو جائے تو قوم بھیڑ بکریاں بن جاتی ہے، فیصل آباد کے شہری کھڑے نہ ہوئے تو اس ملک میں کسی حقوق نہیں ملیں گے، اس لئے کسانوں اور تاجروں کو ایک دن کی قربانی تو اب دینی ہی ہو گی۔ این اے 122 میں دھاندلی ست متعلق کیس کی سماعت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دوران سماعت مسلم لیگ ن کے وکیل کا کہنا تھا کہ میں نے دھاندلی کے ثبوت پیش نہیں کئے، تو میں نے اس کو کہا کہ سب سے بڑا ثبوت تو ووٹوں کے تھیلوں میں ہیں اور وہ تم لوگ کھولنے نہیں دے رہے، ڈیڑھ سال سے حکم امتناعی لے رکھے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد سے احتجاج شروع ہو رہا ہے، ا س کے بعد مجھے لاہور سے گرم ہوائیں آ رہی ہیں اور لاہور کے بعد جو ہونے والا ہے میاں صاحب وہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔ شرکاء سے خطاب میں کپتان کا کہنا تھا کہ جب کرکٹ میں تھا تو غیر متنازع ایمپائر کی جنگ لڑتا رہا، آج سیاست میں شفاف الیکشن کی بات کر رہا ہوں، پاکستانیو! اپنے حقوق کی تحریک میں شامل ہو جاؤ، میں تو تھکنے والا نہیں ہوں اور جب تک زندہ ہوں دھرنا دوں گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...