فیصل آباد میں 7 اور 8دسمبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد
فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں 7اور 8دسمبر کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں دفعہ 144کے تحت اس پابندی کو عائد کیا گیا۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے 8 دسمبر کو ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس کے تحت شہر کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔