الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے ثبوت نہ پیش کرنا عمران خان کا پلان بی تھا : خورشید شاہ

الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے ثبوت نہ پیش کرنا عمران خان کا پلان بی تھا : ...

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے ثبوت نہ پیش کرنا عمران خان کا پلان بی تھا۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کرنا عمران خان کی ناکامی ہے اور شاید یہی ان کا پلان بی بھی تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پلان بی پر عمل کر چکے ہیں اور اس کے بعد وہ ایف تک جائیں گے اور پھر سب ختم ہو جائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...