انتہا پسندی سیاستدانوں کا وصف نہیں : چوہدری سرور

انتہا پسندی سیاستدانوں کا وصف نہیں : چوہدری سرور

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاست دان لچک کا مظاہرہ کرتے ہیں ، انتہا پسندی سیاست دانوں کا وصف نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سیاست میں محاذ آرائی ختم کرنے کے لیے مذاکرات بہترین آپشن ہوتا ہے۔سیاست دانوں کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ، انہیں انتہا پسندی کی طرف نہیں جانا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری خوش آئند بات ہے۔چوہدر سرور کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات جلد نظر آئیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...