جے یو آئی ف کے رہنماءڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

جے یو آئی ف کے رہنماءڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

لاڑکانہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماءڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر خالد سومرو کے قتل کا ماسٹر مائنڈ لاڑکانہ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر مزید ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل 48 گھنٹوں میں پورا کر لیا جائے گا تاہم ان ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔یاد رہے اس سے قبل پولیس ان کے قتل میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بھی برآمد کر چکی ہے۔

مزید : لاڑکانہ /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...