بلوچستان اسمبلی میں نواز لیگ نے ان ہاﺅس تبدیلی کامطالبہ کر دیا
کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے ان ہاﺅس تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر محمد مالک پر عدم اعتماد کرتے ہوئے قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ نہیں چل سکتے لہذا ان ہاﺅس تبدیلی کی جائے۔مسلم لیگ ن کے اراکین نے موقف اپنایا کہ محکمہ خزانہ لیگی اراکین کے فنڈز جاری نہیں کر رہا اور اس کے علاوہ گورنر بلوچستان بھی ان کے حلقوں میں مداخلت کر رہے ہیں۔اس بناءپر انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ہاﺅس تبدیلی کی جائے تاکہ اراکین اسمبلی اپنا کام بغیر کسی مداخلت کر سکیں۔