ناقص کارکردگی پر لیسکو اور پیسکو کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ناقص کارکردگی پر لیسکو اور پیسکو کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
ناقص کارکردگی پر لیسکو اور پیسکو کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت بجلی و پانی نے لیسکو اور پیسکو کے سربراہان کو ناقص کارکردگی کی بناءپر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو چیف راﺅ ضمیر اور پیسکو چیف پرویز شاہ کو وزارت بجلی و پانی کی جانب سے ناقص کارکردگی کی بناءپر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کے بعد لیسکو چیف کے فرائض قیصر زمان اور پیسکو چیف کے فرائض سید حسن فضل سرانجام دیں گے۔وزارت بجلی و پانی نے دونوں سربراہان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں