5 53 Lumia ڈوئل سم کو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

5 53 Lumia ڈوئل سم کو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
5 53 Lumia ڈوئل سم کو پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) ما ئیکرو سافٹ ڈیوائسز نے Lumia 535 ڈو ئل سم کا پا کستان میں د ستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں ما ئیکروسافٹ پانچ شاندار تجر بوں کے علاوہ ایک 5انچ کا ڈ سپلے اور بڑے زوایے والا 5 میگا پکسل کا فرنٹ فیسنگ کیمرا پیش کر رہا ہے۔ Lumia 535 ڈو ئل سم منا سب قیمت میں لوگو ں کو منفرد انداز سے لطف اندوز کرتا ہے ۔ 5 میگا پکسل کابڑے زاویے والا فرنٹ فیسنگ کیمرا یاد گار پس منظر کی تصاویر لیتا ہے او رزیادہ سے زیادہ لوگوں کو ا سکائپ وڈیو کالز اور سیلفیز میں شامل ہونے کی گنجائش دیتا ہے۔ بلٹ اِن ا سکائپ ایپلیکیشنز سے لوگ نہ صرف یادگار ا سکائپ و ڈیو کالز کر سکتے ہیں بلکہ بناء کسی رکاوٹ کے و ائس اور وڈیو کالز کا بہترین تجربہ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ا س میں پہلے سے موجود مائیکر و سافٹ آفس کے ذریعے Word , Excel اور PowerPoint دستاویزات تک با آسانی ر سائی کے ساتھ ساتھ تر میم کر کے شئیر بھی کیا جا سکتا ہے اور OneNote نوٹ بکس بھی استعمال کی جا سکتی ہیں ۔ 15GB کی مفت OneDrive ا سٹوریج کے ساتھ تصاویر ،ویڈیوز اور آفس د ستا ویزات کو سیو کر کے باآسانی شئیر بھی کیا جا سکتا ہے۔

Lumia 535 پر موجود 5 انچ کی qHD ڈ سپلے اسکرین لوگو ں کی پا ئیداری بڑھانے میں مد د دیتی ہے اور بلٹ اِن مائیکروسافٹ آوٹ لوک لوگوں کو اپنے کام اور ذاتی ای میل کے ساتھ منسلک رکھتی ہے ۔ا سمارٹ ڈوئل سم کی وجہ سے لوگوں کی اب کوئی بھی کال یا میسج مِس نہیں ہو تے ۔

\'\'بہت سے لوگ ،خاص کر نوجوان جوکہ ٹیکنالوجی ا ستعمال کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، جد ید ترین فلیگ شپ اسمارٹ فون ا ستعمال کرنے کی خوا ہش رکھتے ہیں مگر اسمارٹ فون مہنگے ہونے کی وجہ سے ا نھیں خرید نہیں سکتے۔\'\' اس بات کا اظہار مائیکر وسافٹ ڈیوئسز کے کیمو نیکیشنز منیجر جناب کامران مسعود نیازی نے کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ \'\' Lumia 535 ڈو ئل سم ونڈوز فون 8.1 کی Lumia Denim اپ ڈیٹ سے آراستہ ہے اور مناسب قیمت میں لوگوں کو ایک منفرد اور بھر پور انداز میں لطف اندوز کرتا ہے۔ \'\'

Lumia 535 ڈوئل سم پاکستان میں 14,250 روپے کی مناسب قیمت میں اور گرین ،اورنج ،وائٹ ، سیا ن،گرے اور بلیک رنگ میں د ستیاب ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے:
کامران نیازی : Kamran-masood.niazi@microsoft.com
سینٹیکس کمیونیکیشنز :
معراج عالم : 0321-2211106
سید محمد ایاز : 0321-2431578

مزید :

کامرس -