موبی لنک کی دعوت پر Snapchat کے سی ای او کا دورہ پاکستان

موبی لنک کی دعوت پر Snapchat کے سی ای او کا دورہ پاکستان

لاہور( پ ر) موبی لنک نے حال ہی میں SnapChat کے سی ای اوایون سپیگل کے برصغیرکے پہلے دورے کی میزبانی کا شرف حاصل کیا جس کو حال ہی میں سال 2014 ءکا 30 سال کی عمرسے بھی کم سب سے زیادہ بااثر میڈیا شخصیت قراردیا کیا گیا تھا ۔ موبی لنک نے ایک ذریعہ کے طورپر انھیں پاکستان میں طالب علموں اور پیشہ ورانہ ماہرین کے ساتھ ڈیٹا اور اےپلی کیشنزکی ترقی میں عالمی رجحانات کے بارے میں معلومات شیئرکرنے کے لئے مدعو کیا تھا۔امریکی انٹرنیٹ انٹرپرینیو ایون سپیگل ، ریگی براو¿ن اور رابرٹ مرفی کے سا تھ موبائل ایپلی کیشنSnapchat کے شریک بانی اور کمپنی کے سی ای او ہےں۔ایک تازہ جائزہ رپورٹ کے مطابق ان کی کمپنی کی مجموعی مالیت 10بلین ڈالرہے اور100 ملین سے زائد افراد اس کے ایپلی کیشنز استعمال کررہے ہیں۔اپنے دو روزہ دورہ کے دوران ایوان سپگلس نے موبی لنک کے ڈیٹا اور مارکیٹنگ کی ٹیموں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ موبی لنک نے ان کے طلبہ، انٹرپرینیورز اور نوجوان پروفیشنلزکے ساتھ باہمی خیا لات کے تبادلہ کیلئے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے دورے کا بھی انتظام کیا۔ایون سپیگل نے اس موقع پر سنیپ چیٹ کے عملی نفاذ پر خصوصی توجہ مرکوزکرتے ہوئے بین الاقوامی مارکیٹ سے اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔

موبی لنک کے صدر اورسی ای اوجیفری ہیبرگ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میںایون سپیگل کی میزبانی کرنے پر بہت خوش ہیں ۔ہم نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے کلچرکو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کے مقصد پرکاربند ہیں۔

 جن میں مستقل کے ڈیجیٹل انٹرپرینیورز بننے کی بڑی صلاحیت ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ذہین طلبہ کے پاس نہ صرف اختراعی تصورات ہیں بلکہ وہ معاشی اورسماجی تبدیلی میں تیزی لانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت کوبھی سمجھتے ہیں ۔ایوان سپیگل کی کالج کے طلبہ کے ساتھ گفتگو کا مقصد ایک متجسس ذہن کونوجوان اختراعی عالمی انٹرپرینیوز کے ساتھ مکالمے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اس سے کاروبارکے گر سیکھ سکے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...