پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق ادارے کی عاملہ کا دوبارہ رکن منتخب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان، کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کرنے والے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی مجلس عاملہ کا دو بارہ رکن منتخب ہو گیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ادارے کے مقاصد کی ترویج کیلئے پاکستان کی خدمات کے صلے میں دوبارہ رکن چنا گیا ہے۔ تنظیم میں پاکستان کے مستقل نمائندے معظم احمد خان نے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔