امریکی ڈرون حملہ،3پاکستانی طالبان ہلاک

کابل(آئی این پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملہ سے 3 پاکستانی طالبان مارے گئے۔صوبائی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ چھپا دارا ضلع کے علاقے ناکورا میں کیا گیاجس دوران 3پاکستانی طالبان ہلاک ہوگئے تاہم حملے میں شہریوں کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ مشرقی صوبہ کنڑ میں طالبان بڑی تعداد میں سرگرم ہیں جہاں اکثر ڈرون حملوں میں انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔