وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم کی صوابد ید پر چھوڑ دیا گیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم نواز شریف کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا۔ ثناءاللہ زہری وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہناتھا کہ یہ معاملہ وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد دیکھا جائیگا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔