کنٹرول روم کو پنجاب سے چار اور سندھ سے تین شکایات موصول ہوئیں ، الیکشن کمیشن نے غفلت اور تاخیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

کراچی (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہونے کی دنیا نیوز کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے متعلقہ حکام کےخلاف کارروائی کی جائے۔ کراچی کے ضلع شرقی کی یوسی منظور کالونی کے عائشہ پبلک سکول کے پولنگ سٹیشن پر پولنگ عملہ بر وقت نہیں پہنچ سکا جبکہ ووٹرز کی بڑی تعداد پہنچ گئی تھی اور پولنگ شروع ہونے کا انتظار کرتی رہی۔ دنیا نیوز نے صورتحال کی خبر نشر کی اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کا نوٹس لے لیا ہے اور الیکشن کمیشن نے عملہ بروقت نہ پہنچنے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متعلقہ پولنگ عملے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔