گندم کے آٹے میں ٹوٹا چاول کے آٹے کی ملاوٹ

گندم کے آٹے میں ٹوٹا چاول کے آٹے کی ملاوٹ
گندم کے آٹے میں ٹوٹا چاول کے آٹے کی ملاوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ناجائز منافع خوری کیلئے کراچی میں گندم کے آٹے میں چاول کے آٹے کی ملاوٹ شدہ ڈھائی نمبر چکی آٹے کی فروخت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق رحیم یار خان اور گھوٹکی اضلاع میں فلور ملز گندم کے آٹے میں ٹوٹا چاول کاآٹا ملا کر فروخت کر رہی ہیں ، جس سے فلور ملزما لکان کو 100 کلو آٹے کی بوری پر بھاری منافع مل رہا ہے ، مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو بوری کی قیمت 3390 روپے جبکہ ٹوٹا چاول کی 100 کلوبوری کی تقریباً قیمت 2390 روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاوٹ شدہ آٹے والی فلور ملزم ڈھائی نمبر چکی آٹا بنانے کیلئے 75 فیصد گندم اور 25 فیصد ٹوٹا چاول استعمال کر رہی ہیں، مذکورہ آٹا کیٹ میں کم قیمت ہے اور تندور پر کم قیمت آٹا ہونے پر یہ آٹا فروخت ہو رہا ہے۔

مزید :

بزنس -