گوشت کھانا پسند کرنے والے مردوں کیلئے شاندار خوشخبری

گوشت کھانا پسند کرنے والے مردوں کیلئے شاندار خوشخبری
گوشت کھانا پسند کرنے والے مردوں کیلئے شاندار خوشخبری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض لوگ سبزی خور ہوتے ہیں اور گوشت سے پرہیز کرتے ہیں مگر ماہرین نے گوشت کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے جسے جان کر سبزی خور بھی گوشت کھانے لگیں گے۔ امریکی ریاست انڈیانا کے ارلہیم کالج (Earlham College)کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ سبزی خور ہوتے ہیں ان کی شخصیت کو مردانہ نہیں سمجھا جاتا جبکہ گوشت کھانے والوں کو زیادہ مردانہ شخصیت کے حامل سمجھا جاتا ہے۔یہاں ماہرین نے ایک تخصیص کی ہے کہ جو لوگ اپنی مرضی سے گوشت کھانا ترک کرتے ہیں انہیں کو نسبتاً کم مردانگی کے حامل سمجھا جاتا ہے۔

مزید جانئے: وہ لڑکی جس نے مردوں کو ریپ کی دعوت دے دی لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو خودبھی چکرا کر رہ گئی
اس کے برعکس جن لوگوں کوکوئی بیماری لاحق ہو جو گوشت کھانے سے بڑھ جاتی ہو اور انہوں نے اس وجہ سے گوشت چھوڑ دیا ہو،ان کے بارے میں کمزور مردانگی کا تاثر نہیں پایا جاتا۔برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ مارگریٹ تھامس کا کہنا تھا کہ اگر جانوروں سے محبت یا مذہبی پابندی کی وجہ سے کوئی شخص سبزی خور بنتا ہے تو معاشرہ اسے مردانگی کے حوالے سے کمتر تصور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص جتنا کٹر سبزی خور ہوتا ہے اس کے بارے میں کمزوری کا تاثر اتنا ہی مضبوط ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -