بیگم سے بحث کرنے کا صرف ایک ہی صورت میں فائدہ ہوتا ہے، ماہرین نے شوہروں کو مفید مشورہ دے دیا

بیگم سے بحث کرنے کا صرف ایک ہی صورت میں فائدہ ہوتا ہے، ماہرین نے شوہروں کو ...
بیگم سے بحث کرنے کا صرف ایک ہی صورت میں فائدہ ہوتا ہے، ماہرین نے شوہروں کو مفید مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)کہتے ہیں کہ بیگم کے ساتھ بحث کرنا فضول ہے اور آپ اس سے کبھی بھی نہیں جیت سکتے لیکن اب ماہرین نے شوہروں کو مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحث کا فائدہ صرف اسی صورت میں ہوگا جب دونوں ایک دوسرے کی بات کو اچھی طرح سمجھیں گے۔
یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے اگر ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے بحث کی جائے تو نہ صرف اس کانقصان نہیں ہوتا بلکہ میاں بیوی کے تعلقات بھی خوشگوار رہتے ہیں۔تحقیق کار ایمی گورڈن اور سرینا چین کا کہنا ہے کہ صحت مند بحث سے تعلقات بھی مضبوط ہوتے ہیں اور میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بھی موقع ملتاہے۔

مزید جانئے: خاتون کے ساتھ سب سے بڑا دھوکہ ہوگیا، جس آدمی کو شوہر سمجھ کر ساتھ رہی وہ دراصل لڑکی نکلا

یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے 20اور30سال کے ایسے جوڑوں کا انتخاب کیا جن کے درمیان تعلقات کو 6ماہ سے زیادہ عرصہ ہوچکا تھا۔ان لوگوں سے جب لڑائی کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی اس وقت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی جب جوڑے ایک دوسرے کی بات کو سمجھ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ان کا رشتہ بھی مضبوط ہوتا تھا اور ساتھ ہی اگلی بار وہ بلاوجہ کی نوک جھونک میں شامل نہیں ہوتے تھے۔
یہ تحقیقJournal of Personality and Social Psychologyمیں شائع ہوچکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -