بیماریوں سے بچنے اور دانتوں کو صحت مند رکھنے کیلئے برش کرنے کا درست طریقہ جانئے

لندن(نیوزڈیسک)اکثر لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ وہ روزانہ برش کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان کے دانت صاف نہیں ہوتے لیکن اب ماہرین نے دانت صاف کرنے کا ایک ایسا طریقہ بتادیا ہے کہ جس پر عمل کرکے وہ صاف ستھرے دانت حاصل کرسکتے ہیں۔
جیسا کہ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ برش کوپکڑ کر دانتوں سے اوپر گول گھماتے ہوئے انہیں صاف کریں اور پھر برش کونیچے کی جانب ایسے لائیں جیسے کسی چیز میں سے گند نکالا جاتا ہے،ایک بار پھر اوپر والے دانتوں پر برشچ رگڑیں اور پھر برش کو نیچے کی جانب رگڑیں۔اس طریقے سے اوپر والے تمام دانت صاف کریں۔
اب نیچے والے دانتوں کو افقی طورپر برش کو اوپر نیچے حرکت دیتے ہوئے صاف کریں جبکہ اوپر والے دانتوں کو اندر سے بھی اسی طریقے سے صاف کریں،ہوسکے تو اپنی زبان پر بھی برش رگڑیں کہ اس طرح جراثیم صاف ہوجائیں گے اور ساتھ ہی منہ سے ناگوار بدبو بھی نہیں آئے گی۔