پاک بھارت سیریز،سری لنکن بورڈ نے پی سی بی کو 2 شیڈول بھجوادئیے
لاہور( سپورٹس رپورٹر) سری لنکا میں مجوزہ پاک بھارت سیریز کیلئے میزبان کرکٹ بورڈنے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں اور3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی مجوزہ سیریز کے 2شیڈول تیار کرکے پی سی بی کو بھیج دیئے ہیں۔پاکستان اوربھارت کرکٹ بورڈ سربراہان نے دبئی میں جائلز کلارک کے ساتھ ملاقات میں سری لنکا میں اس ماہ مختصرسیریز کھیلنے پر اتفاق کیاتھا۔ ایس ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ہم نے تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے تیاریوں کو آخری شکل دیدی ہے۔ میچز پالی کیلے اور کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس لئے ہم نے دوالگ الگ شیڈول بھیجیں گئے ہیں۔
تیار کرکے پی سی بی کوبھیج دیئے ہیں۔پاکستان اوربھارت ٹیموں کے 14 دسمبر کو کولمبو پہنچنے پر پہلے شیڈول کے مطابق ابتدائی دو ون ڈے17 اور19 دسمبر کوپالی کیلے میں ہوں گے جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔ تیسرا ون ڈے22 دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ پریماداسا اسٹیڈیم میں ہی تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز 24،26اور28 دسمبر کو ہوں گے۔29 دسمبرکودونوں ٹیمیں واپسروانہ ہوجائیں گی۔پاک،بھارت ٹیموں کے پندرہ دسمبر کو کولمبو پہنچنے پر وینیوز وہی رہیں گے۔ لیکن ون ڈے میچز 18 ،20اور23 دسمبر کوہوں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز26 ،28 اور30 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ٹیموں کی واپسی31 دسمبر کوہوگی۔